Premium Content

افغانستان:دہشت گردوں کا حملہ،متعدد افراد ہلاک

Print Friendly, PDF & Email

داعش کے دہشت گردوں نے ایک مرتبہ پھر افغانستان کے صوبے دائی کنڈی میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا ہے۔

افغانستان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 14 شہری جاں بحق ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق افغان وزارتِ داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبہ دائی کنڈی میں مسلح افراد کے حملے میں متعدد شہری جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔ 

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

افغان وزارتِ داخلہ کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حملے کے بارے میں مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

افغان نیوز ایجنسی کی رپورٹس کے مطابق واقعے میں 14 شہری جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق داعش نے اس حملے کی ذمے داری قبول کی ہے۔

افغان نیوز ایجنسی کے مطابق طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد یہ صوبہ دائی کنڈی میں شہریوں پر پہلا حملہ ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos