کوئٹہ کے سول اسپتال کی پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض نے کہا ہے کہ بارکھان سے بازیاب ہونے والے خان محمد مری کی اہلیہ گران ناز، بیٹی اور بیٹوں کا طبی معائنہ کیا گیا جبکہ طبی معائنہ میں گران ناز کی بیٹی سے زیادتی کے شواہد ملے ہیں۔
بارکھان سے بازیاب ہونے وا لی خان محمد مری کی اہلیہ، بیٹی اور بیٹوں کا کوئٹہ کے سول اسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا۔
پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض نے بتایا کہ طبی معائنہ میں گران ناز کی بیٹی سے زیادتی کے شواہد ملے ہیں، اسے سیگریٹس سے داغ کر تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا جبکہ گران ناز پر جسمانی تشدد کے شواہد سامنے آئے ہیں۔
مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/barkhan-waqia-mughvi-khatoun-garan-naz-beti-aur-4-betoun/
پولیس سرجن نے بتایا کہ خان محمد کے بیٹوں کی جانب سے بھی جنسی زیادتی کی شکایت کی گئی مگر قریب میں خان محمد کے بیٹوں پر جنسی زیادتی کے شواہد نہیں ملے۔