کراچی کے علاقے قائد آباد کے قریب آگ لگنے سے 30 سے زائد جھگیاں جل گئیں۔
ذرائع کے مطابق آگ لگنے سے جھگیاں جلنے کے نتیجے میں خاتون اور 2 بچےجھلس کر زخمی ہو گئے ۔
یہ بھی پڑھیں: https://republicpolicy.com/pero-taiz-raftar-bus-aur-rickshaw-mein-thakar/
تاہم آگ لگنے کے کچھ دیر بعد فائر بریگیڈ کی 7 گاڑیاں جائے وقوعہ پہنچیں اور آگ پر قابو پالیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔