نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ گیری اسٹیڈ نے کہا ہے کہ پاکستان انگلینڈ سے ہارا ہے لیکن ہم انہیں آسان نہیں لیں گے۔
مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/new-zealand-cricket-team-doura-pakistan-k-liye/
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گیری اسٹیڈ نے کہا کہ پاکستان اچھا لگ رہا ہے، ابھی سفر کی تھکان ختم نہیں ہوئی لیکن پریکٹس ضروری تھی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے نیا ملک اور نیا ٹاسک ہے، امید ہے اچھے میچز ہوں گے، انگلینڈ نے بھی یہاں اچھی کرکٹ کھیلی ہے، پاکستان کے لیگ اسپنر ابرار اور زاہد محمود اچھے بولرز ہیں۔
گیری اسٹیڈ کا کہنا تھا کہ ابھی وقت ہے پاکستان کے خلاف حکمت عملی بنا کر میدان میں اتریں گے، پاکستان انگلینڈ سے ہارا ہے لیکن ہم انہیں آسان نہیں لیں گے۔
مزیدپڑھیں: https://republicpolicy.com/psl-500-sy-zaid-ghar-mulki-khalariyoun-ne-registration/
کیوی کوچ نے مزید کہا کہ کین ولیم سن نےکافی عرصےٹیم کی کپتانی کی اور برینڈن میک کلم نے ٹیسٹ کرکٹ کو نئی جدت دی ہے،ہوسکتا ہے دوسری ٹیمیں بھی اس ٹرینڈ کو اپنائیں۔