رمیز راجہ کو بھی پنشن ملے گی، نام فہرست میں شامل

[post-views]
[post-views]

لاہور:سابق ٹیسٹ اوپنر رمیز راجہ کا نام باقاعدہ طور پر پنشن پانے والے سابق ٹیسٹ کرکٹرز کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔انہیں یکم جنوری سے 1 لاکھ 54 ہزار روپے ماہانہ پنشن ملا کرے گی۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/chairman-pcb-ki-tabdeli/

ذرائع کے مطابق سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے پنشن کے لئے کرکٹ بورڈ کے بنائے گئے کوڈ آف کنڈکٹ پر دستخط کردیے ہیں۔رمیز راجہ نے کرکٹ بورڈ سے درخواست کی تھی کہ انہیں پنشن دی جائے۔رمیز راجہ کو پنشن پی سی بی قانون کے تحت دی جائے گی۔

مینجمنٹ کمیٹی کے ایک رکن نے کہا ہے کہ کوڈ آف کنڈکٹ پر دستخط کے بعد رمیز راجہ کے نام کے اضافے کے بعد لسٹ کو اپ ڈیٹ کردیا گیا ہے۔کوڈ آف کنڈکٹ پر دستخط کرنے کے بعد رمیز راجہ بورڈ پر تنقید نہیں کرسکیں گے۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/pcb-k-maumlat-chalany-k-liye-sethi-ki-sarbarahi-ma-committee/

یاد رہے کہ گزشتہ اگست میں رمیز راجہ  60 سال کی عمر کو پہنچے ہیں۔پی سی بی 60 سال سے اوپر والے سابق ٹیسٹ کرکٹرز کو پنشن دے رہا ہے۔ رمیز راجہ جب کرکٹ بورڈ کے سربراہ تھے تو انہوں نے پنشن میں فی کس ایک لاکھ روپے کا اضافہ کیا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos